وڈھ میں ایک سازش کے تحت سردار اختر جان مینگل کے مقابلے میں ڈیتھ سکواڈ کو سپورٹ کیا جارہا ہے،ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ وڈھ میں ایک سازش کے تحت سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے مقابلے میں ڈیتھ سکواڈ کو سپورٹ کیا جارہا ہے ہم وڈھ مسئلے کا حل سیاسی طور پر چاہتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت جان بوجھ کر بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں گونر شپ ہمارے لئے کوئی بڑا معنی نہیں رکھتا جب بھی پارٹی قیادت چاہے گی گورنر بلوچستان مستعفی ہوجائے گا سردار اختر جان مینگل نے نواب اسلم رئیسانی مولانا محمد خان شیرانی سمیت مصالحت کیلئے آنے والوں کو مکمل اختیار دیا ہے لیکن مخالف فریق رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبے بھر میں 15اکتوبر کو خواتین و بچے احتجاجی مظاہر کریں گے،20اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاون جبکہ 26اکتوبر کو تمام قومی شاہراہوں کو احتجاجا بند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پہ ساجد ترین موسی بلوچ شکیلہ نوید دیوار غلام نبی مری شفقت لانگو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو مزید خراب کیے جارہے ہیں تین مہینوں سے وڈھ میں جو حالات پیدا کیے جارہے ہیں اس سے صاف واضح ہوگیا ہے کہ بی این پی کو بلوچستان اسمبلی اور قومی اسمبلی میں صوبے کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے سردار اختر جان مینگل کے مقابلے میں ڈیتھ سکواڈ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بظاہر تو افغان مہاجرین کیلئے بلایا گیا تھا لیکن اپیکس کمیٹی کے ایجنڈے میں وڈھ خصوصی طور پر ڈسکس ہوا سردار اختر جان مینگل کے گھرانے کو نشانہ بنا یا جارہا ہے ڈیتھ سکواڈ اور حکومت کی خواہش ہے کہ سردار اختر مینگل کے آبائی گھر کے چاروں اطراف قائم مورچوں کو ختم کیا جائے تاکہ سردار ختر مینگل کو نشانہ بنا یا جاسکے بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ معاملے کا سیاسی حل چاہتا ہے مذاکرات کیلئے آنے والوں کو سردار اختر مینگل نے اختیار بھی دیا لیکن مخالف فریق اس کے راستے میں رکھاوٹ ڈیتھ سکواڈ شاہ نورانی میں لیویز اہلکاروں کے قتل شکار پور کراچی سپورہ گوٹھ جن میں واضح طور پر وہ ملوث پایا گیا ہے اس لیے اس کی کوشش ہے کہ انتخابات سے پہلے سردار اختر مینگل کے خلاف اپریشن کی جائے علاقے کے مقامی لوگ ہجرت کررہے ہیں بی این پی 26اکتوبر کو قومی شاہراہوں کو مکمل بند 20اکتوبر کو شٹر ڈاون ہڑتال جبکہ 15اکتوبر کو خواتین اور بچے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے