چلڈرن اکیڈمی مزید بہتری کی جانب گامزن ہے مہمان بچوں کو قومی زبان میں اظہار خیال کرنے کا موقع مل رہا ہے، محمد زبیر جمالی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان چلڈرن اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام مقابلہ تقریر منعقد ہوا جسکی صدارت صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر جمالی نے کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان عبدالواحد شاکر بلوچ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں میڈم زلیخہ کریم بلیدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم وائس چیئرمین اکیڈمی محمد آصف جنرل سیکٹری عبدالغفار لانگو اور دیگر نے شرکت کی پاکستان چلڈرن اکیڈمی کی تاحیات چیئر پرسن بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی ہدایت پر ہر سال ہفتہ اطفال اور مختلف اہم موقعوں پر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے سال گزشتہ 45 سالوں مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان چلڈرن اکیڈمی کوئٹہ اور اکیڈمی کی تاحیات چیئر پرسن بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی علمی و ادبی خدمات کوسراہتے ہوئے کہ محترمہ چاروں صوبوں میں علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں نگران صوبائی وزیر داخلہ میر جمالی نے کہا کہ مجھے اس پروگرام میں شمولیت پر خوشی محسوس ہورہی ہے چلڈرن اکیڈمی مزید بہتری کی جانب گامزن ہے مہمان بچوں کو قومی زبان میں اظہار خیال کرنے کا موقع مل رہا ہے انہوں نے اکیڈمی کے تمام اسٹاف اساتذہ کرام اور بچوں کو بہترین پرگرام پیش کرنے پر مبارکباد پیش کیا اکیڈمی کے وائس چیئرمین محمد آصف نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان چلڈرن اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پیش کئے اور ارباب کی توجہ مسائل کی جانب بھی مدکوز کرائی۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا اسٹیج تمام طلبہ کیلئے حاضر ہے جو مختلف شعبوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں گزشتہ چالیس سالوں سے بلوچستان بھر کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں پر مقابلوں کا انقعاد کیا جائے گا مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گیس بجلی بلز کی ادائیگی محکمہ تعلیم کے ذمہ ہیں جن کی ادائیگی اور چلڈرن اکیڈمی کی خالی پوسٹوں پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے اور ایسے کو مسائل کا سامنا ہے امید ہے متعلقہ حکام نوٹس لیں گے۔تاکہ اکیڈمی بہتر انداز میں اپنا کام جاری رکھ سکے آخر میں ڈائریکٹر تعلیمات عبدالواحد شاکر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن اکیڈمی منتظمین کا انتہائی مشکور ہوں کہ وہ بلوچستان بھر کیسرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے طلباء وطالبات کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں ہیں مجھے خوشی ہے کہ پورے بلوچستان کے طلبہ یہاں انگریزی اور اردو میں مختلف موضوع پر اظہار خیال کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا۔انتہائی مشکور ہو ں کہ وہ بلوچستان بھر کے سرکا ری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طلبات کو مختلف شعبوں میں اپنی سلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مواقع فراہم کررہے ہیں مجھے خوشی ہے کہ پورے بلوچستان کے طلباء یہاں انگریزی اور ارجدوں میں مختلف موقوع پر اظہار خیال کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے سکولوں میں پڑھائی کا معیار مزید بہتر ہورہا ہے۔