میاں محمدنوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،چوہدری نعیم کریم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سینئر مرکزی رہنماء چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پھرنوازشریف کی قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا،21اکتوبر کو مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کا پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کریں گے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنے پارٹی کے رابطہ دفتر میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کہی،جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی رہنماء فریدہ بلوچ،شمع شہزاد، میڈیم ممتاز، آپا صغراں اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر ساتھی اور عہدیداران نواب سلیمان خلجی ساحر عوان شبیر غوری شوکت یوسف زئی جاوید اعوان شکیل بٹ جمعہ خان اچکزئی،محمد حسین گولا،علی محمد مستوی،مشتاق احمد، اکبر علی چنو، ڈاکٹر حضور بخش، ملک ظاہر کاکڑ، نصیر اچکزئی،عطااللہ محمد، ویکی منظور، شبیر راجپوت، محمد ذاکر شیخ عامر،لیاقت راجپوت،نثار راجپوت،اعظم جدون،نور دورانی، اشرف جاوید کْرد اور دیگرشامل تھے۔ چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدوسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جسے کسی صورت نکالا نہیں جاسکتا جب سے میاں محمدنواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان ہوا ہے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے 21اکتوبرکوپاکستان پہنچنے پرمسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کارکنان بھی انکابھرپور استقبال کریں گے اور انکے استقبال کیلئے پارٹی کے کارکنان انشاآللہ 19اکتوبر کو کوئٹہ سے لاہور روانہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ قائدمیاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی سے ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ بلوچستان کے تمام نظریاتی کارکنان اور میاں نواز شریف کے سپاہی اپنے محسن کو خوش آمدید کہنے کے لئے پرجوش ہیں چاہے بلوچستان میں پارٹی کارکنان کو جتنی بھی مشکلات درپیش ہوں اور ان کی سرپرپرستی کرنے والا کوئی بھی نا ہو وہ پھر بھی ضرور 21 اکتوبر کو لاہور پہنچے گیں اور اپنے قائد کو خوش آمدید کہیں گے۔