کوئٹہ، عدالت نے کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو تین،3 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کی جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت نے خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر انہیں ہراساں اور بلیک میل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرمان ہدایت خلجی اور اسکے بھائی خلیل خلجی کو تین،تین سال قید اور پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ بدھ کو جو ڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے /سائبر کرائمز کوئٹہ کلیم اللہ موسیانی نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے ایف آئی آر نمبر 20/2021میں دائر کئے گئے کیس نمبر 30/2021 میں کم عمر لڑکیوں کی ویڈیوز رکھنے، خواتین کو جنسی طور پرہراساں، انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ہدایت خلجی اور اس کے بھائی خلیل خلجی کو پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016کی شق22کے تحت تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے حکم دیا کہ اپیل کی مدت ختم ہونے اور پولیس کیس میں ضرورت نہ پونے پر کیس سے متعلق تمام مواد کو ختم کردیا جائے اور تمام ڈیجیٹل آلات کو بھی بلاک کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہدایت خلجی اور خلیل خلجی پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے خواتین کلثوم اور نایاب کو بلیک میل کرکے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ دونوں کے خلاف 2021میں کلثوم نامی خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے