رواں سال کا سورج گرہن 14 اور 15اکتوبر کوہوگا، ماہر فلکیات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رواں سال کا سورج گرہن 14 اور 15اکتوبر کوہوگا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض احمد نے بتایا کہ رواں سال کا سورج گرہن 14 اکتوبر برو ز پیر اور 15اکتوبر بروز منگل کی شب ہوگا اسی ماہ 28اور 29اکتوبر کوچاند گرہن بھی ہوگا جوکہ اس سال کے آخری گرہن ہوں گے 14اکتوبر کا سورج گھرہن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8بجے شروع اور 15اکتوبر رات 2بجے اختتام پذیر ہوگا سورج گرہن کا دورانیہ 6گھنٹے ہوگا یہ گرہن براعظم امریکہ، کنیڈا، یورپ کے کئی ممالک میں د یکھا جاسکے گا سورج گرہن نے منفی اثرات امریکہ پرچھوڑے ہیں جس سے امریکہ میں سورج گرہن سے اثرات کے ساتھ سیا سی اتار چڑھاؤ ہوگا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض احمد نے بتایا کہ امریکہ سمیت یورپ کے کئی ممالک موسم کی خرابی سے کئی حادثات طوفان، زلزلہ، شدید بارشیں، سیلاب، آفات، کئی مہلک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے چاند گرہن 28اور 29اکتوبر رات 11بجے شروع ہوکر رات ساڑھے تین بجے ختم ہوگا چاند گرہن جنوب مشرق ایشاء ایران پاکستان میں نظر آئیگا۔ چاند گرہن کے بد اثرات مر تب ہوں گے بر صغیر میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں موسم بہت خراب ہوگا شمالی علا قہ جات بشمول شمال مشر قی بلو چستان میں زلزلے سر دی میں اچانک اضافہ اور بر فباری، بارشوں کا اشارہ دے رہا ہے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض احمد کے مطابق سورج چاند گرہن ماہ اکتوبر پندرہ دن بڑی اہمیت کے حامل ہیں مغربی ممالک میں جنگی حالات پیدا ہورہے ہیں انتخابات میں ماہ فروری میں متوقع ہیں ملکی سیا ست کے میدان میں بڑی ہلچل، مہنگائی، عروج پر اور توانائی کے شعبے، مالی بحران پیدا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے