سپریم کورٹ کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پرسنایا جا نے والا فیصلہ تاریخی ہے، نگراں صوبائی وزیر قانون

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر قانون وپا لیمانی امور امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پرسنایا جا نے والا فیصلہ تاریخی ہے اس سے آئین، عوام اور پارلیمان کی بالا دستی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سر براہی میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس سے آئین اور قانون کی فتح اور انا و خدائی کے دعووں کی شکست ہو ئی ہے۔ انہوں نتے کہاکہ سپر یم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بحال ہو نے سے خداء کے بعد آئین اور عوام کے منتخب نمائندوں کی حکمرانی تسلیم ہوئی ہے اب ملک کا قانون اور سپر یم کورٹ چند ججوں کی مرضی کے تابع نہیں رہیں گے ایسے فیصلوں سے ملک میں قانون اور جمہور کی حکمرانی کو تقویت ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے