اسسٹنٹ کمشنر پشین بیرسٹر ارسلان چوہدری کی کارروائی 20 افراد گرفتار 15 دکانیں سیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت اور ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین بیرسٹر ارسلان چوہدری نے کربلا، تراٹہ بازار سمیت قلعہ بٹے زئی اڈہ میں پرائس کنٹرول اور انسداد تجاوزات کی سرگرمیاں کئے اس کارروائی میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 15 دکانیں سیل کر دی گئیں۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر پشین نے قلعہ بٹے زئی میں بی ایچ یو کا اچانک دورہ کیا۔ حاضری چیک کی گئی، ادویات کی دستیابی کے ساتھ فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بھی چیک کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے