نگراں وزیراعظم کی حج آسان اور سستا بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو حجاج کے لیے حج کو آسان اور سستا بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حج جیسےاہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لیے آسان اور سستا بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

نگراں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کم خرچے میں بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کو بھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حج پالیسی جلد سے جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے