بلوچستان حکومت صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کئے جاررہے ہیں اتوار کو ایوب اسٹیڈیم میں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں فٹبال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ سر زمین امن کی سفیر ہے اور یہاں کے جوانوں کی صلاحیتیں کسی بھی طرح دیگر صوبوں کے نوجوانوں سے کم نہیں، میر علی مردان خان ڈومکی نے کامیاب فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور تمام آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے