کراچی، فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سپرہائی وے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارسب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا.سب انسپکٹروادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سب انسپکٹر کو سینے پرایک گولی لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی ، اس کے پاس موجود نائن ایم ایم پستول بھی غائب ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے سب انسپکٹر کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئےواقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی ہے۔

اتوار کی صبح سائٹ سپرہائیوے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپر ہائیوے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس سب انسپکٹر 53 سالہ عامرعلی ولد حسین عباس کو قتل ہوگیا ۔

سب انسپکٹرعامرعلی فیاض پلازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 13 کا رہائشی تھا اور ایس پی گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر بھی جائے وقوع پر پہنچے اورشواہد کا جائزہ لیا ،ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادرنے بتایا کہ امیر عباس کے بیٹے کا 2 سال قبل انتقال ہوا تھا اور انسپکٹرہراتوار کو وادی حسین قبرستان جایا کرتا تھا.

آج بھی وہ وادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے مین سپرہائیوے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،پولیس کو جائے وقوع سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا البتہ ایک سکہ ضرور ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے.

انھوں نے بتایا کہ ان کی شہید سب انسپکٹرکے بیٹے سے بات ہوئی ہے اورانھوں نے بتایا کہ ان کے والد کے پاس پرس اور موبائل فون سمیت تمام سامان موجود ہے لیکن والد کا نائن ایم ایم پستول غائب ہے ایس ایس پی ایسٹ نے سب انسپکٹر کے قتل کوڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئےواقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے.پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد شہید سب انسپکٹر عامرعلی کی میت ورثا کے حوالے کردی۔ سب انسپکٹر عامر 2بچوں کا باپ اور تین بہنوں کا بھائی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے