بے بس اور مظلوم طبقے کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں،مولانا بشیر فاروقی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن مولانا بشیر فاروقی نے کہا ہے کہ سماجی تنظیموں کے حوالے سے بے بس اور مظلوم طبقے کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں ہے سیلانی ویلفیئر پورے ملک میں غریب عوام کے لئے دستر خوانوں کا انعقاد اور دیگر حوالے سے کام کررہی ہے اور آنیوالے وقت میں بھی ان کاموں کو جاری رکھیں گے سانحہ مستونگ کے متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کی گئی مزید ان کی سروے جاری ہے جو نقد اٹھا کر بیواؤں کے حوالے کریں گے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی اور مسائل حل کرنے کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے مولانا بشیر فاروقی کو شیلڈ پیش کیا جبکہ مولانا بشیر فاروقی نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ممبران اور میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے سینٹری انسپکٹر سعادت اللہ ودیگرمیں شیلڈ تقسیم کئے گئے، خطاب کرتے ہوئے مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ خدمت خلق کسی عبادت سے کمی نہیں ہے خدمت خلق کرنے سے دلی سکون ملتا ہے بلوچستان کے غریب عوام کی خدمت کیلئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ہمہ وقت پیش ہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دستر خوانوں کا انعقاد کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سانحہ مستونگ کے شہداء اور زخمیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم تقسیم کی گئی بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اور جدوجہد کریں گے، اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ بلوچستان ایک پسماندہ اور غریب عوام یہاں پر وقت کے حکمرانوں نے صوبے کو ترقی کی بجائے پسماندگی میں دھکیل دیا اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے وسائل میں لوٹ مارکردی کرپشن عام ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان ترقی کی بجائے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا سیلانی ویلفیئر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں دستر خوانوں کے ساتھ دیگر حوالے سے بھی توجہ دیں تاکہ بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے