سریاب کے عوام کو اپنی ووٹ کی طاقت کو درست استعمال کرنا ہوگا،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سریاب کے معتبرین کی ایک وفد نے نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت اللہ محمد حسنی اور ٹکری اللہ گل کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ کو شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی اور عدم توجہی سمیت دیگر مسائل ومشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔وفد میں میر لعل محمد حسنی حاجی ٹکری امیر حمزہ محمد حسنی میر عطاء محمد میر یاسر جان سرپرہ حاجی محمد اسلم سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیری و فعال ادارے ہی سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے یہاں اداروں کی تعمیر و کارکردگی کے بجائے ان کو غیر فعال اور بدانتظامی کے شکار کیا جاتا ہے۔شیخ زید ہسپتال جدید ٹیکنالوجی سے مکمل آراستہ ہے لیکن تمام تر سہولیات کی باوجود عوام کو صحت کی بہترین علاج ومعالجہ میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برادری کو بلوچستان کے ہسپتالوں اور عوام کو اپنا سمجھنا ہوگا۔ہسپتالوں کے انتظامی سربراہ کو انتظامی کارکردگی اور اپنے اسٹاف کی نہ صرف موجودگی بلکہ ان کو متحرک رکھنے کی بھی زمہ داری لینی ہوگی۔سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی بہترین و تعمیری ادارے بنائے تاکہ بلوچستان کے عوام کو سہولت و ترقی ملے۔نیشنل پارٹی کی اولین ترجیح تعلیم صحت امن سمیت بنیادی ضروریات کو عوام کیلیے بارآور کرنا ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سریاب کے عوام کو اپنی ووٹ کی طاقت کو درست استعمال کرنا ہوگا۔اگر سریاب کے عوام نے نیشنل پارٹی پر اعتماد کیا تو تبدیلی و ترقی یقینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کی ناقص کارکردگی مستونگ سانحے کے بعد مکمل طور پر عیاں ہوگی۔جو فرسٹ ایڈ تک نہیں دے سکی۔جو انتہائی طور پر قابل افسوس ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی صدر کیچ مشکور انور ممبر ورکنگ کمیٹی انیل غوری ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے