پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات کے لئے مکمل تیار ہے،غزالہ گولہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات کے لیئے مکمل تیار ہے منتخب عوامی حکومت ہی ملک کو بحرانوں اورمشکلات سے نکال سکتی ہے پاکستان کی عوام چاہتی ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالیں کیونکہ بلاول بھٹو ہی پاکستان عوام کی امیدوں اور خوابوں کو پورا کرنے کی صلاحیت اور قابلیت رکھتے ہیں جن کی تربیت ہی سیاسی ماحول میں ہوئی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جس قدر پاکستانی سیاست کو نزدیک اور باریکی سے دیکھا ہے شاید ہی کسی اور نے دیکھا ہو یہی وجہ ہے کہ جو بلاول بھٹو پاکستانی عوام کی سوچوں اور امیدوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ملاقات کرنے والی خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت بہت سے مشکلات اور بحرانوں میں گرا ہوا ہے ملک کو موجود ہ مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت اور آئینی مدت کے دوران کرائے جائیں بروقت الیکشن سے ہی موجودہ گھمبیر صورتحال اور بے یقینی کی کیفیت سے نکلا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 26فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جس نے غریب لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں پاکستان سیاست کی تاریخ کو اگردیکھا جائے ایسی صورتحال کبھی پیدا نہیں ہوئی جو موجودہ دور میں چل رہی ہے جہاں مہنگائی نے گزشتہ سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آٹا، چینی، دالیں، گھی،دودھ، گوشت، سبزی اور دیگراشیائے خوردونوش لوگوں کی قوت خرید سے بہت آگے نکلتی جارہی ہیں، نگراں حکومت نے اگر تین ماہ کے اندر انتخابات نہ کروائے تو حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے تیار ہے الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تاکہ عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیج سکیں جہاں کر عوام منتخب نمائندے عوام کی صحیح معنون میں خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے دوراقتدار میں ہمیشہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں اور عوام کو سہولیات ملیں پاکستانی عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی پاکستان کے مسائل کا حل اور ترقی کی ضمانت ہے عام انتخابات میں عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے