تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں،ٹیچر ڈے پر اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں،حاجی نور محمد خان دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہے کوئی بھی قوم اور معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں اساتذہ قوم کے معمار ہیں نوجوانوں کی سیرت اور کردار سازی کا فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں، قوم کے سنوار اور بگاڑ میں معلم کا کلیدی کردار ہے سلام ٹیچر ڈے پر اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیچر ڈے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کیا۔سابق سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ معاشرے کی تعمیر میں ایک استاد کاکلیدی رول ہوتاہے اساتذہ کرام ہمارے معاشرے کی وہ عظیم ہستی ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں حق بات تو یہ ہے کہ اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسمانی صحت و صفائی کے اصول سکھاتے ہیں بلکہ روحانی بیماریوں سے چھٹکارہ دلا کر معاشرے کا ایک اعظیم فرد بھی بناتے ہیں اور انسان کے اندر پنہاں تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں، آج اس قوم کے معمار کے پاس نونہال پودیہے بلکہ یہ کہوں کی بیج ہیں جن کو محبت و شفقت کی ذمین میں بو کر او علم کی پانی سے ایک گلستان تیار کرتے ہیں۔آج ان ننھے منے بچوں کا یہ گلستان اْن کے ہاتھ میں ہے دورے جدید نے ان بچوں کو بھی جدید بنایا ہے اور آج کے بچے کمپیوٹر ذہن کے مالک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے