نیشنل پارٹی بلوچستان کے مجموعی عوام کو یکجا کرکے سیاسی شعبدہ بازوں کو سیاسی منظر سے ہٹا دے گی ٗ اسلم بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے مجموعی عوام کو یکجا کرکے سیاسی شعبدہ بازوں کو سیاسی منظر سے ہٹا دے گی۔سریاب قوم پرست سیاست کا گڑھ ہے اور گڑھ رہے گا مگر کھوکھلے نعرہ بازی کرنے یا فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ عناصر کو سریاب میں سر چھپانے کا جگہ نہیں ملے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو علاقہ کے ہردلعزیز شخصیت ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما ملک فیصل جان شاہوانی کی رہائش پر اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ملک فیصل شاہوانی، حاجی فاروق شاہوانی ملک سیف شاہوانی، ملک منظور شاہوانی نصراللہ بلوچ حاجی ادریس شاہوانی کامریڈ رحمت اللہ پرکانی بسم اللہ شاہوانی انجمن فلاح و بہبود سریاب کے صدر محمد زمان شاہوانی نے خطاب کیا ملک فیصل شاہوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے علاقہ کے معتبرین، بزرگوں اور نوجوانوں سے مشاورت کے بعد ہم نے نیشنل پارٹی کو قومی سیاسی جمہوری اور قوم پرست سیاسی جماعت تصور کرتے ہوئے اس کی قیادت کو باکردار ایماندار اور مدبر قیادت تصور کرتے ہوئے سریاب ٹاؤن میں نیشنل پارٹی کے تمام امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا حاجی فاروق شاہوانی، ملک سیف شاہوانی ملک منظور شاہوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سریاب میں باکردار اور لائق قیادت لانے کے لیئے کوشاں ہیں زبانی جمع خرچ والے عناصر نے سریاب کو پسماندگی و بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا اس لیئے سریاب کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔تمام مقررین نے اس امر کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے چلایا جاہیگا اور سریاب کے علاقہ میں نیشنل پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔
