نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ کی ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیرحمزہ زہری سے جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، پارٹی فعالیت، عوام اور پارٹی کے کارکنان کی بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔
