سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ ہٹانے پر سماعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ ہٹائے جانے کے خلاف سینئر نائب صدر اور سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر سیکرٹری داخلہ پاکستان خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا بھی موجود تھے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس جناب کامران خان ملاخیل نے کی۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے، اگر عدالتیں اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ کرا سکیں تو عوام کے پاس کیا راستہ باقی رہ جاتا ہے۔ عدالتی حکم پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نے سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید مقف اختیار کیا کہ وہ اپنی توہین عدالت کی پٹیشن واپس نہیں لیں گے، اور عدالت سے استدعا کی کہ کچھ دن بعد کی تاریخ رکھی جائے تاکہ اس بات کی یقین دہانی ہوسکے کہ نو فلائی لسٹ سے نام واقعی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے