دکی میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق

دکی (ڈیلی گرین گوادر)دکی کالج محلہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ محمد اسلم ولد عقل شاہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول محمد اسلم قوم مرگانی ترین سے تعلق رکھتے تھے اور پیشے کے لحاظ سے لیویز فورس کے سپاہی تھے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے