ایکشن کمیٹی پرنٹ میڈیا کے حقوق کے تحفظ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور اخباری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی `حاجی عبدالغفار لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا اہم اجلاس زیرِ صدارت حاجی عبدالغفار لانگو منعقد ہوا، جس میں ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پرنٹ میڈیا کی اہمیت، اس کی موجودہ صورتحال اور اخباری اداروں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان جیسے وسیع جغرافیائی خطے میں پرنٹ میڈیا عوامی رائے عامہ کی درست ترجمانی، حکومتی پالیسیوں کی شفاف ترسیل اور عوامی مسائل کے حل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر اخباری اداروں کو درپیش مشکلات، اور اداروں کی بقا سے متعلق دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا نمائندہ وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا، جہاں وہ سیکرٹری اطلاعات اور پریس انفارمیشن آفیسر سے ملاقات کرکے انہیں بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کرے گا۔ وفد ربجا اور اسلام آباد پریس کلب کے عہدیداران سے بھی خصوصی ملاقاتیں کرے گا۔اجلاس کے اختتام پر عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایکشن کمیٹی پرنٹ میڈیا کے حقوق کے تحفظ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور اخباری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے