پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی جانب سے حملے میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
پنج شیر (ڈیلی گرین گوادر)افغان صوبے پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف)کی جانب سے حملے میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔طالبان مخالف این آر ایف کا کہنا ہے کہ پنج شیرمیں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے، 7 دسمبر کو کیے گئے حملے میں ذریعے طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔این آر ایف کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں 5 طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں حصہ لینے والے این آر ایف کے تمام افراد محفوظ رہے۔
