گوادر ٗ مقامی آبادی کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرناضروری ہے ٗ ڈاکٹر مرشد دشتی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، ڈاکٹر مرشد دشتی نے ایم اینڈ ای آفیسر کے ہمراہ تحصیل پسنی اور تحصیل اورماڈہ کے دور دراز بی ایچ یوز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے میں بی ایچ یو چربندر، بی ایچ یو کلمت، اور بی ایچ یو بسول شامل تھے۔ دورے کے دوران مرشد دشتی نے او پی ڈی کے ریکارڈ، عملے کی حاضری، ویکسینیشن سائٹس اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بی ایچ یوز میں ادویات کی فراہمی بھی کی گئی تاکہ مقامی آبادی کو بروقت طبی سہولیات میسر ہوں۔مرشد دشتی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی خدمات کی بہتری کے لیے مستقل نگرانی اور وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔ اس اقدام کا مقصد صحت کے بنیادی نظام کو مضبوط بنانا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے