جاپان، ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

ہوکائیڈو(ڈیلی گرین گوادر) جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.5جبکہ گہرائی 57کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس ہونے پر عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف و ہراس میں باہر نکل آئے۔ یادرہے کہ چند دن پہلے بھی جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں زلزلہ آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے