بلوچستان کے عوام بے شمار مسائل و مشکلات سے دوچار ہے تمام زبان اور مذاہب کے لوگ آباد ہیں، اسلم بلوچ اور ڈاکٹر رمضان ہزارہ کا مری آباد میں خطاب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی مری آباد کے زیراہتمام پارٹی کے امیدوار برائے کونسلر جعفر ہزارہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا اجتماع سے نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مجموعی عام کے مسائل مشترکہ ہیں مشترکہ مسائل کے حل کے لیئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے نیشنل پارٹی واحد پلیٹ فارم ہے جس کے توسط سے تمام اقوام اور مذاہب کے لوگوں کو یکجا کرکے مشترکہ جدوجہد کی جاسکتی ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرپٹ اور فارم 47کے پیداوار عناصر کو مسترد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بناہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور جعفر ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ قوم نے جن عناصر کو ووٹ دیا انہوں نے ہزارہ قوم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا اور ان سے عوام مایوس ہو گئے اس کے بعد فارم 47کے تحت آنے والے عناصر کا نہ عوام سے تعلق ہے نہ عوام کے مسائل سے تعلق ہے واحد پلیٹ فارم اور جماعت نیشنل پارٹی ہے جو ہر مشکل مرحلہ میں عوام کے ساتھ ہے، افتتاحی تقریب میں بلدیاتی امیدوار حاجی اکبر ہزارہ، کنیز فاطمہ، حاجی عباس ہزارہ، محمد اسماعیل ہزارہ سمیت کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے بعد ازاں مختلف گلیوں میں جلوس کی شکل میں انتخابی مہم کا آغاز کیا بعد ازاں بلدیاتی امیدوار حاجی اکبر ہزارہ کے دفتر کا بھی افتتاح کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے