فیفا ورلڈکپ 2026کے فائنل ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا
میکسیکو ( ڈیلی گرین گوادر) فیفا ورلڈکپ 2026کے فائنل ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ورلڈکپ11جون سے 19جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوگا۔ کونسی ٹیم کھیلے گی کس کیخلاف؟ گروپ آف ڈیتھ کونسا ہوگا۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ورلڈکپ ٹرافی امریکا کی مختلف ریاستوں کے سفر کے بعد واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئی۔ فیفا ورلڈکپ آئندہ سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا۔ میکسیکو اور کینیڈا میں ہوگا۔ لائنل میسی کی ٹیم ارجنٹینا ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن کو کیا ہدایات دیں؟رانا ثنا اللہ نے اہم انکشاف کر دیا واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے ڈرا میں 48 ٹیموں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
