فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا
واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر) واشنگٹن میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فیفا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن انعام پیش کیا، ٹرمپ کو امن انعام جنگیں رکوانیں اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کوششیں کرنے پر دیا گیا۔فیفا کے صدر کا کہنا تھا کہ پیس پرائز امن کیلئے کام کرنے والے افرا د کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پرائز کے مضبوط امیدوار ہیں۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک ` بھارت کشیدگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نے کئی بڑے تنازعات کو ٹھنڈا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، واشنگٹن کی سرگرم سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں جانیں محفوظ رہیں اور خطے میں کئی ممکنہ جنگیں رک گئیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات کے حل کے لیے سرگرم رہے، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں روانڈہ اور کانگو کے درمیان جاری لڑائیوں میں بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے تھے، اس لیے عالمی سطح پر سفارتکاری اور بروقت اقدامات انتہائی اہم ہیں۔
