ڈیرہ اسماعیل خان ` پولیس موبائل پر بم حملہ 3 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، شہید ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں ، حملے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔ریسکیو اداروں اور پولیس نے شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے۔
