تربت اور تمپ سے 3 لاشیں برآمد
تربت(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تربت کے علاقے دیات کے قریب دو افراد طاہر احمد ولد اللہ بخش سکنہ شولی کھڈان اور ابوبکر ولد حاصل سکنہ کہیرین بلنگور کی لاشیں ملیں جنہیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔تحصیل تمپ کے علاقے گومازی سے دو روز قبل گھر سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے عمران نادل کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کی شادی اسی ہفتے ہوئی تھی، جبکہ اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم رقم نہ ملنے پر اسے قتل کردیا گیا۔
