بھارت نے پہلا بلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

بھارت نے کولمبو میں نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بلائنڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو 114 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا کر باآسانی فتح حاصل کر لی اور ایونٹ کی ناقابلِ شکست چیمپئن قرار پائی۔اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور امریکا نے بھی شرکت کی۔بھارت کی پھولا سارین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جب کہ نیپال کی طرف سے سريتا گھمیری 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے