محمود خان اچکزئی کی جانب سے 21 نومبر بروز جمعہ کو یوم سیاہ کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس 20نومبر بروز جمعرات پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ ضلع ایگزیکٹیوز کے تمام اراکین کو بروقت اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں خان شہید عبدالصمد خا ن اچکزئی کے شہادت کی 52ویں برسی کے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا اورتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی جانب سے 21نومبر بروز جمعہ کو یوم سیاہ کے اعلان کے حوالے تیاری کی جائیگی۔
