خضدار میں 2 روز کے دوران 2 افراد قتل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ دو روز کے دوران دو افراد کے بہیمانہ قتل نے امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں خضدار دوبارہ 2006 اور 2012 جیسے خونی دور کا شکار نہ ہو جائے یا موجودہ حالات پنجگور و تربت کی صورتحال کی نذر نہ ہو جائیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق شہر میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مثر تفتیش یا گرفتاری سامنے نہیں آئی۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری نے شہریوں کے عدم تحفظ کے احساس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار انتظامیہ اور پولیس فوری اقدامات کرے اور امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دے تاکہ لوگ اطمینان کے ساتھ اپنے کاروبار اور روزمرہ زندگی جاری رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے