لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی
حیدرآباد(ڈیلی گرین گوادر)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کے مطابق غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانےکی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےکے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانےکی کوششیں جاری ہیں۔
