افغانستان دہشت گردوں کو لگام دے : شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وانا اور اسلام آبادکچہری واقعات میں بھارت ملوث ہے، افغانستان دہشت گردوں کو لگام دے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وانا میں دہشت گردوں نے کل ایک بار پھر دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی گھٹیا حرکت کی، طلبہ اور استاتذہ کو بحفاظت بازیاب کرانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کل اسلام آباد کچہری میں 12 افراد شہید ہوئے، وانا اور اسلام آباد کچہری اور دیگر واقعات میں خارجی ہاتھ واضح ہے، ان دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں امن قائم ہو، وانا کے حملہ آوروں میں افغان بھی شامل تھے، افغان وزیر خارجہ بھارت گئے اورپھر دوسرے دورے کیے یہ پیغامات اچھی طرح سمجھ آرہے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ان دہشت گردوں کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔
