نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے دو ڈرائیورز کو اغوا کر لیا

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے نصیرآباد کے نوتال پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے دو ایکسویٹر ڈرائیورز کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ربی کینال صوفی واہ کے مقام پر مسلح افراد نے جدید اسلحے کے زور پر ڈرائیورز عاشق علی محمد حسنی اور شکیل احمد کورائی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے، جبکہ ایکسیویٹر موقع پر موجود رہا اور اغوا کے بعد تعمیراتی کام بند کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے