کوئٹہ میں انتظامیہ کی کاروائی 12 افراد گرفتار، 4 کو جیل بھیج دیا گیا 8 غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور 8 دکانیں سیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے قیمتوں کے کنٹرول، پلاسٹک بیگس کی روک تھام، تجاوزات اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کارروائیوں کے دوران 75 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد کو گرفتار جبکہ 4 کو جیل بھیج دیا گیا۔ 8 غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور 8 دکانیں سیل کی گئیں، جبکہ 40 کلو گرام پلاسٹک بیگس ضبط کیے گئے۔ مجموعی طور پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔یہ کارروائیاں سب ڈویڑن صدر، سٹی، کچلاک اور سریاب میں اسسٹنٹ کمشنر احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ عمران زیب اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے