پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن” نے "کامی کازی” ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔ کراچی میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کرلیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کرالیا جاتا ہے۔حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے بآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے