مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زندہ جل گئے

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک اور خونی حادثہ، کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم 6 افراد زندہ جل گئے، 1 شخص شدید زخمی، باقی مسافروں نے مسافر کوچ سے کود کر جان بچائی،نعشوں کو ریسکیو1122 اور ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کردیا گیا، ریسکیو اور پولیس زرائع کے مطابق کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ایل پی جی باؤزر میں تصادم کے نتیجے میں اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیا۔ باقی مسافروں نے کوچ کے شیشے توڑ کر اور کود کر اپنی جانیں بچائیں ورنہ جانی نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔ ایس ایچ او لیاری عبدالجلیل سومرو پولیس ٹیم کے ہمراہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا یہ حادثہ صبح پیش آیا لیکن شام تک آگے کے شعلے بھڑک رہے تھے جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہر طرف چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں۔ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے