مرکزی ذمہ داران حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع گاہ کا دورہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی ذمہ داران نے اجتماع گاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے انتظامی امور پر بریفنگ حاصل کی۔ جس میں مرد ذمہ داران کی طرف سے اجتماع گاہ کی اصل جگہ پر پنڈال اور رہائش گاہوں کا تفصیلی وزٹ کروایا – اور اجتماع کی تیاری کے حوالے سے تمام امور پر بریفنگ دی – مرکزی اسٹیج اور خواتین کے منی اسٹیج کے بارے بھی مکمل بریفنگ دی – خواتین کو کیمپ کے داخلی اور خارجی راستوں کے استعمال کے بارے آگاہ کیا گیا ـ اور استقبالیے پر ہجوم سے بچنے کے لیے مناسب اصول سمجھائے گئے – اس موقع سکیورٹی انچارج تاج علی خان نے اپنے بہترین سکیورٹی پلان پر بہترین بریفنگ دی اور سکیورٹی گارڈز کی زمہ دارایاں ، ٹریننگ اور خصوصی انٹیلیجنس سروسز سے خواتین سکیورٹی نگرانات کو آگاہ کیا گیا – اس سائٹ وزٹ کے نگران نگران خواتین کیمب احمد سلیمان بلوچ تھے – ان کے ہمراہ مرکزی کمیٹیوں کے نگرانات بھی تھے – جبکہ خواتین وفد کی صدارت سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کر رہی تھیں- سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید نےاجتماع گاہ کے انتظامی امور، صفائی، رہائش، اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کی پلاننگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ مرکزی قائدین نے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے چند ہدایات جاری کیں – سائٹ وزٹ کے موقع پر ان کے ہمراہ ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید ، مرکزی ذمہ داران ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،، راشدہ شاہین ، شاہینہ طارو ، شاہدہ انصاری ، ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید ،ناظمہ ضلع لاہور عظمی عمران اور مرکزی کمیٹیوں کی نگرانات ربیعہ طارق ، منیرہ نذیر ، عروشہ عامر ، انیلہ محمود ،خالدہ شہزاد ، ساجدہ احسان ، نوشین صدیقی ،ثمینہ باجوہ ، شہناز عاصمہ اور دیگر نگرانات موجود تھیں –
احمد سلیمان بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع گاہ کا یہ وزٹ نہ صرف انتظامی لحاظ سے اہم ہے بلکہ اس سے ہمیں موقع ملا کہ ہم خواتین کے لیے بہتر سہولیات اور محفوظ ماحول کو یقینی بنا سکیں۔ انتظامی ٹیم کا جوش و خروش قابلِ تعریف ہے۔اس موقع پر سکیورٹی انچارج تاج احمد نے خواتین کے لیے مرتب کردہ خصوصی سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی عملہ تعینات کیا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ، اور ہنگامی صورتِ حال کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی گئی ہے۔تاج احمد خان نے کہا ہماری اولین ترجیح خواتین کی حفاظت ہے۔ ہر داخلے پر خواتین سکیورٹی اہلکار موجود ہیں، اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر خاتون کارکن خود کو محفوظ اور پُرامن ماحول میں محسوس کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے