پاکستان نے امریکا کو اپنی سرزمین سے افغانستان پر حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان نے امریکا کو اپنی سرزمین سے افغانستان پر حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی، ایسی خبریں افغانستان کا پراپیگنڈا ہے۔سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان پر حملے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دی، امریکی ڈرونز کے ذریعے پاکستان سے افغانستان میں حملے کا الزام جھوٹا ہے، نہ ہمارا امریکا کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ ہےکہ امریکا پاکستان سے ڈرون کے ذریعے افغانستان میں کارروائی کرے، افغان میڈیا بھارتی میڈیا کے ساتھ مل کر فیک ویڈیوز پھیلا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ ہم اب بھی مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، دوحہ اور استنبول مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈے پربات ہوئی، افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ مذاکرات کا ایجنڈا تھا، اس وقت مسئلےکی وجہ افغان طالبان کا دوحہ معاہدے پر عمل نہ کرنا ہے، دوحہ میں طالبان نے امریکا سے معاہدہ میں طےکیا کہ لویا جرگہ بلایا جائےگا اور لویا جرگہ کے ذریعے افغانستان میں نمائندہ حکومت لائی جائےگی، طالبان نے وعدہ پورا نہیں کیا، مسئلےکا حل افغانستان میں نمائندہ حکومت ہے۔ ہمارا افغان طالبان قیادت کے رویے سے اختلاف ہے، انہوں نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے