ڈیرہ بگٹی، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے تین کمسن بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق، 16 زخمی

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی سوئی روڈ پر جن موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے تین کمسن بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد حسنین ابڑو کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کاشتکار پیشے سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی دشت گوران سے مٹ علاقے منتقل ہو رہی تھی۔ حادثے کے فورا بعد قریبی چیک پوسٹ پر موجود ایف سی کے جوانوں نے ابتدائی ریسکیو کیا۔حادثے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد زوہیب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حسنین ابڑو اور ایریا انچارج اے ڈی بگٹی نے لیویز جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جاں بحق تین بچیوں سکینہ (12 سال)، رائبہ (7 سال) اور زبائی (5 سال) کی لاشیں اور 15 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔بعد ازاں، پرسنل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان سعید امین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے