سردار اختر مینگل کی ہادی ایڈوکیٹ کی گرفتاری شدید مذمت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکیل ہادی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سچ بولنا اب جرم بن چکا ہے اور اس کا صلہ صرف سزا ہی بنتی ہے۔سردار اختر مینگل نے بیان میں مزید کہا کہ وکلا اور عوام کو اپنے حقائق بیان کرنے پر خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آئینی حقوق کا احترام کریں اور ناانصافی کی روک تھام کریں۔
