وکلاء کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، میاں روف عطاء،میرعطاء اللہ لانگو اوردیگر کا تقریب سے خطاب
حب(ڈیلی گرین گوادر)انڈیپینڈینٹ پینل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم حب میں ایک پروگرام زیر صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے صدر اقبال جاموٹ ایڈوکیٹ منعقد کیا گیا، جسکے مہمان خاص سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطاء ایڈوکیٹ اور ھائی کورٹ بارایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ تھے۔ پروگرام کے اعزازی مہمان لسبیلہ-حب و مکران سیٹ بلوچستان بارکونسل کے امیدوار قاسم گاجزئی ایڈوکیٹ تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے صمد گدور ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اجلاس کی مکمل کاروائی آواران بار کے صدر محبوب رند ایڈوکیٹ اور شہباز طارق ایڈوکیٹ نے چلایا پروگرام میں سب سے پہلے شمولیت کرنے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے ممبران کا اعلان کیا گیا، جس میں لسبیلہ بارایسوسی ایشن حب کے سابقہ صدر محترم عثمان لاسی ایڈوکیٹ، موجودہ نائب صدر سکندر مری ایڈوکیٹ، موجودہ جنرل سیکرٹری حب بار اسلم مینگل ایڈوکیٹ، سابقہ صدر حب بار و موجودہ جنرل سیکرٹری خضدار ھائی کورٹ بار ایسوسی شاہ زیب کمال بلوچ ایڈوکیٹ، حب بار کے سنیر ممبر حمل مری ایڈوکیٹ، فیروز بلوچ ایڈوکیٹ، علی مری ایڈوکیٹ، غلام دین مری ایڈوکیٹ، رضا خان آفریدی ایڈوکیٹ، قاسم پرکانی ایڈوکیٹ، زبیر زھری ایڈوکیٹ، حفیظ زھری ایڈوکیٹ، محمد جان مری ایڈوکیٹ، برکت مری ایڈوکیٹ، گل مری ایڈوکیٹ، طارق عزیز ایڈوکیٹ، صدام مری ایڈوکیٹ، سنیر ممبر اکبر ساسولی ایڈوکیٹ و ثناء مینگل ایڈوکیٹ، فضیلہ راجبانی ایڈوکیٹ سمیت متعدد وکلاء نے انڈیپینڈینٹ پینل میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔پروگرام میں متعدد وکلاء نے انڈیپینڈینٹ پینل کے موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لسبیلہ،حب و مکران بلوچستان بارکونسل کے امیدوار قاسم گاجزئی ایڈوکیٹ کو کامیاب کرانے کے لئے پوری طاقت سے جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر الہی بخش مینگل ایڈوکیٹ، عثمان لاسی ایڈوکیٹ، شاہ زیب کمال بلوچ ایڈوکیٹ اور اسلم مینگل ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار روم حب میں خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں اقبال جاموٹ ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قاسم گاجزئی ایڈوکیٹ کے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں ر وف عطاء نے حب بار روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے- انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء و عوام کو ھر ممکن تحفظ فراہم کرانے کے لئے بنیادی حقوق کے خلاف ماورائے آئینی اقدامات پر ھر فورم پر آواز بلند کرتے رھیں گے
