دارالامان کوئٹہ سے خاتون فرار، سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا نوٹس، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق دارالامان کوئٹہ (زیر انتظام محکمہ سوشل ویلفیئر) سے ایک خاتون کے فرار ہونے کا واقعہ 24 اکتوبر 2025 کو پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔پریس ریلیز کے مطابق واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر محمد اشرف گچکی اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کوئٹہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لے کر 24 گھنٹوں کے اندر تحقیقی رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں۔
