دکی؛ پوست کی کاشت کرنیوالے 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع دکی میں پوست کی کاشت کرنے والے 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردئیے گئے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش ڈپٹی کمشنر دکی نے کی، 75زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردئیے، نام تین سال تک فورتھ شیڈول میں رہ سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق زمیندار کسی بھی دہشتگردانہ سرگرمی یا تنظیم میں ملوث نہ ہونے کی ضمانت دے گا۔ ضمانت بانڈ اور5لاکھ روپے سکیورٹی کی صورت میں ہوگی۔ ضمانت ڈی سی یا ڈی پی او کی ویریفکیشن کے بعدداخل کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق فورتھ شیڈول میں نام شامل رہنے تک زمیندار کی تمام جائیدادیں ضبط تصورہوں گی، زمینداروں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال سی ٹی ڈی کے ذریعے کی جائے گی، زمینداراپنی سفری تفصیلات اور ٹھکانوں سے متعلق لیویز اورپولیس تھانے کو آگاہ کرے گا اور اجازت لے گا۔ زمینداراپنا پاسپورٹ متعلقہ پولیس یا لیویز تھانے کے پاس جمع کروائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے