بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کے تین اہم منصوبوں کی نگرانی کے لیے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے سروس رولز کی منظوری دے دی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کے تین اہم منصوبوں کی نگرانی کے لیے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے سروس رولز کی منظوری دے دی۔محکمہ ٹرانسپورٹ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کا مسلہ حل کرنے کیلئے چند سال قبل ٹریفک انجینئرنگ بیورو بنایا گیا تھا لیکن اس بیورو کے سروس رولز نہ ہونے کی وجہ سے یہ فعال نہیں ہوسکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹریفک انجئیرنگ بیورو کیلئے بنانے گئے سروس رولز کی صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو فعال کردیا گیا کوئٹہ میں گرین بس منصوبے،بی آر ٹی کوئٹہ،سریاب کچلاک پیپلز ٹرین منصوبے کی نگرانی ٹریفک انجئیرنگ بیورو کرے گی۔
