ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا
ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیاز محمد قوم مرہٹہ کو قتل کر دیا۔ ملزمان لاش کو قریبی علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
