پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ اوتھل کی جانب سے چیکنگ کے دوران تاخیر پر ایک شدید بیمار بچہ جان کی بازی ہار گیا

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ اوتھل کی جانب سے چیکنگ کے دوران تاخیر پر ایک شدید بیمار بچہ جان کی بازی ہار گیا، لواحقین، خواتین اور مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے مین قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بیمار بچے کی وفات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس، کمشنر قلات کو واقعے کی انکوائری کا حکم، تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصباح پاکستان کوسٹ گارڈز اوتھل چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران مسافروں کوچوں کو کافی دیر روکے رکھا۔ایک گاڑی میں بیمار بچہ جس کو والدین علاج کے لیئے کوئٹہ سے کراچی لے جا رہے تھے۔ مسافر کوچ جو بروقت چیک نہ کرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا،زرائع کے مطابق گاڑی کو جلد چیک کرنے اور جانے کے لیئے بچے کو والدین نے کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو منت سماجت کی لیکن چیکنگ ہر مامور عملہ تاخیری حربیاستعمال کرتا رہا۔تاخیر پر بیمار بچہ جان کی بازی ہار گیا۔جس پر لواحقین اور مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے مین قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ زرائع کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان میں قانون کے دوہرے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام شہریوں، مریضوں اور مسافروں کو تو سختی سے روکا جاتا ہے، لیکن دوسری جانب اسمگلرز آزاد ہیں۔پٹرولیم مصنوعات، چھالیہ دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ جاری ہے۔ اور یہ اشیاء براستہ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب سے کراچی اور پورے پاکستان پہنچتی ہیں۔آخر وہ کس کی سرپرستی میں جاتی ہیں۔مسافروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز آئے روز بلاوجہ عام مسافروں کو چیکنگ کے بہانے تنگ کرتے ہیں، یہاں تک کہ گھریلو استعمال کی اشیاء کو بھی ایرانی یا غیرملکی قرار دے کر روک دیا جاتا ہے۔ اور اسمگلروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔اگر ایرانی یا غیر ملکی اشیاء پر پابندی ہے تو پھر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول اور دیگر اسمگل شدہ اشیاء کھلے عام کیوں دستیاب ہیں؟ مسافروں اور عوامی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کی جائے اور اوتھل چیک پوسٹ کو ختم کیا جائے جو بلوچستان کی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔ جب کہ اس چیک پوسٹ سیگزرنے کے باوجود دوبارہ پاکستان کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو دوبارہ چیک کیا جاتا ہے م دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اوتھل واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے