ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکامکے مطابق واقعہ نوشکی شہر میں مغربی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ دونوں اہلکار قیدیوں کی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس لائن جا رہے تھے کہ غریب آباد میں بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ سے دونوں اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔مارے جانے والے اہلکاروں کی شناخت عبدالرازق اور عبیداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔حملہ آور دونوں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ نوشکی پولیس کے ایس ایچ او ظہیر بلوچ نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
