شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح میزائل تجربات کے بعد خطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ کی طرف سے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے اور ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔اس وقت ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنما شرکت کریں گے۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق اس میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
دریں اثنا جاپان کی نئی وزیر اعظم سنائے تکائچی نے کہا ہے کہ کوئی میزائل جاپان کی علاقائی حدود میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین صورتحال کے حوالہ سے جاپان ، جنوبی کوریا اور امریکا کی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے