کوئٹہ اور تربت کیلئے چین سے 81کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئیں 21گرین اور پنک بسیں کراچی پہنچ گئیں
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ اور تربت کیلئے چین سے 81کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئیں 21گرین اور پنک بسیں کراچی پہنچ گئیں بسیں اگلے ماہ کے اوائل میں کوئٹہ اور تربت کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ اور تربت کیلئے چینی کمپنی سے خریدی گئیں 21نئی بسوں کی شپمنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے صوبائی حکومت نے چینی کمپنی کو 81 کروڑروپے کی ادائیگی کی تھی۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے حکام نے بتایا کہ خریدی گئیں 21بسوں میں سے چاربسیں تربت میں جبکہ 17کوئٹہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جائیں گی،جن میں سے چار پنک بسیں خواتین کیلئے مخصوص ہوں گی کوئٹہ میں پہلے ہی اٹھ گرین بسیں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جارہی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے حکام نے بتا یا کہ نئی بسیں انے کے بعد گرین بسیں سریاب کسٹم سے بلیلی تک چلائی جائیں گی۔
