قلعہ عبداللہ میں میزئی آڈہ کے مقام پر دو گروپوں میں فائرنگ، علاقہ خوف و ہراس کا شکار
قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر) میزئی آڈہ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان زوردار فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔ لیویز حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
